Social

بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، شہادتیں ہونے کی اطلاعات، سیکورٹی ذرائع

بنوں (نیوزڈیسک) بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، شہادتیں ہونے کی اطلاعات۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے عسکری تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم سیکیؤورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو جہنم واصل کیا اور دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبرا گئے اور بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔
بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا۔ گھر کی چھت منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv