Social

کابل حملے کا دہشتگرد کمانڈر امریکی سی آئی اے کی معلومات پر پاکستان کی مدد سے گرفتار

کابل/ اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملے کے مرکزی دہشت گرد کمانڈر کی پاکستان کی مدد سے گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں مغربی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی معلومات کی بنیاد پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا جو 2021ء میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے وقت ہونے والے دہشتگرد حملے میں ملوث تھا، 2021ء میں کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشت گردی کے اس واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشت گردی کی سازش کی تھی، گرفتار دہشت گرد کمانڈر جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 26 اگست کو دہشتگردی کی اس واردات کا شریف اللہ ہی ماسٹرمائنڈ ہے اور سی آئی اے نے طویل عرصے سے شریف اللہ پر نظر رکھی ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی سی آئی اے ڈائریکٹر کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایبی گیٹ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں۔

نیوزایجنسی سے معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر نے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے ہی روز پاکستان میں سینئر حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا اور حالیہ دنوں میں اس کی موجودگی سے متعلق ٹھوس انٹیلی جنس معلومات حاصل کی گئیں، یہ معلومات پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ شیئر کی گئیں، جس کے بعد ایک خصوصی یونٹ نے پاک افغان سرحد کے قریب اسے گرفتار کرلیا اور اب اسے پاکستان سے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے، جس کو بدھ کے روز امریکہ پہنچا دیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv