Social

خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں

نیویارک (نیوزڈیسک) خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیں جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کے اعلانات کے بعد سے دنیا میں ایک نئی ٹریڈ وار شروع ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے اسی باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ٹرینڈ دکھا رہی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہونے کا امکان ہے، اس باعث مہنگائی کی شدت میں کمی آئے گی۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv