اینٹی کرپشن ٹریبونل میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی کارروائی تو جاری ہے لیکن خالد لطیف اپنے وکیل کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے۔شاہ زیب نے پی سی بی کے ثبوتوں پر اپنا جواب جمع کرا دیا، ادھر انگلینڈ میں مقیم ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے بھی اپنی معطلی کو چیلنج کر دیا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے ایک ملزم خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ان کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ ٹریبونل کے سربراہ کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا ہے جب تک فیصلہ نہیں ہوتا کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
Comments