Social

عوام اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم لندن میں میڈیا سے گفتگو

لندن(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، برادر اسلامی ملک انہیں لگام ڈالے اوراپنی دھرتی کے استعمال کی اجازت نہ دے۔ ایون فیلڈ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے، بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا، معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی، ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایران میں قتل ہونے والی مزدورں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکام کو میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کی ہدایت کردی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، افغانستان برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ ہمسائے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار اس حوالے سے پیغام بھی بھیجا ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستان میں اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو رہا ہے جو تاریخی قدم ہے، کنونشن میں اوورسیز پاکستانی آئیں گے، اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان کا نام روشن اوراربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، کنونشن میں ان کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے، ہم سپر پاکستان سپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں، پنجاب سپیڈ بھی پاکستان سپیڈ تھی، اب سپر پاکستان سپیڈ ہے، شبانہ روز محنت سے کامیابی مل رہی ہے، اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ہم یہ منزل حاصل کریں گے، پاکستان کے عوام اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv