Social

لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس

لندن (نیوزڈیسک) لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، قائد ن لیگ نے طبیعت ناساز ہو جانے پر پاکستانی واپسی کو موخر کرتے ہوئے برطانیہ میں قیام بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان سے برطانیہ جانے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ 2019 میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود عدالت کی خصوصی اجازت سے علاج کے غرض سے لندن جانے کے بعد نواز شریف 4 سال تک پاکستان واپس نہیں آئے تھے۔ 4 سال بعد 2024 کے عام انتخابات سے قبل ان کی پاکستان واپسی ہوئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv