Social

کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر پاریش راول چراغ پا

بھارتی اداکار پاریش راول بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کے لیے آواز ٹھانے پر آگ بگولہ ہو گئے۔اداکار نے مصنفہ اور سماجی کارکن ارون دھتی رائے کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔پاریش راول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی جگہ ارون دھتی رائے کو فوجی جیپ سے باندھ کر گھمانا چاہیے۔پاریش راول کے بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا، ارون دھتی رائے نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں 70لاکھ فوجی بھی تعینات کردے، تب بھی انہیں نہیں دباسکتا۔پاریش راول کے ٹویٹ سے ارون دھتی رائے کے حامی مشتعل ہوگئے جنہوں نے پاریش روال کے خلاف تنقید کی۔ارون دھتی رائے کے ایک حامی کا کہنا ہے کہ پاریش راول کو ان کا ٹویٹ تشدد پر اکسانے پر انہیں جیل کی سیر بھی کرا سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv