Social

امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کاپاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے انکار

واشنگٹن(نیوزٰڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا پاکستان او ربھارت کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے انکار، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی، واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستا ن اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں سوال کیاگیا توٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال پر مزید کچھ بھی نہیں کہیں گی۔
صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلے ہی اس معاملے میں بات کرچکے ہیں۔ وہ اس ضمن میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں اس لئے وہ خود اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ان لوگوں کیلئے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔

صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سے سوال کیاگیا کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے کیلئے کوئی کردار ادا کررہی ہے؟۔
ترجمان ٹیمی بروس کاکہنا تھا کہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یقینی طور پر اس وقت ہم کوئی موقف نہیں اپنا رہے۔ایران سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی صلاحیت ناقابل قبول ہے۔ ایران کےساتھ مذاکرات کا اگلا دور اومان میں ہوگا،ایران کےساتھ اب تک مذاکرات مثبت اورکارآمد ثابت ہوئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv