Social

بانی متحدہ ریڈ وارنٹ، ایف آئی اے انٹرپول کو دستاویزات نہ دے سکی

بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے ایف آئی اے انٹر پول کو دستاویزات اور شواہد جمع نہیں کراسکی۔ایف آئی اے نے انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کرلی، انٹر پول نے درخواست منظور کرلی۔ایف آئی اے نے سندھ کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرکے بانی متحدہ کے خلاف دستاویزات ،حلفیہ بیانات اور مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ایف آئی اے نے صولت مرزا اور منہاج قاضی کا بیان اور بانی متحدہ کے دائمی وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی بھی مانگ لی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ نمبر 158/97 اور 117/16 کے چالان کی کاپی بھی اردو اور انگریزی میں طلب کی گئی ہے ۔سندھ پولیس کے حکام کے مطابق ہم ایف آئی اے کے سوالات کےجوابات تیار کر رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv