Social

امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف ، میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ہم تجارت کریں گے،خارجہ پالیسی امور میں انہیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے،امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں وہ حیرت انگیز اشیاءتیار کرتے ہیں۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھاکہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ سے تجارت کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کوئی چھوٹی موٹی نہیں بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، دونوں ایک دوسرے سے سخت ناراض تھے۔ ادلے کا بدلہ ہورہا تھا۔ دونوں ملک زیادہ سے زیادہ قوت سے حملہ آور ہورہے تھے اور بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک پہنچ سکتی تھی۔پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے ہونے کو تھی۔ وہ مقام آچکا تھا کہ جب ایٹمی جنگ چھڑ جاتی تاہم اب دونوں فریق خوش ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ بہت سی وجوہات کے سبب نیوکلیئر جنگ کا تو لفظ ہی غلیظ ہے۔یہ وہ بدنما ترین چیز ہے جو کبھی رونما ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اس کے بہت قریب تھے کیونکہ ایک دوسرے سے نفرت عروج پر تھی۔امریکی صدر کاگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پس پردہ سفارتکاری میں انہوں نے اپنے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطہ کریں۔
بات چیت کا آغاز کریں اور تجارت کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے تجارت کو ایک ذریعہ بنا رہے ہیں۔وہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ وعدوں پر عمل کرنے والے شخص ہیں۔بھارت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت دنیا میں وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے۔
انہوں نے دوسروں کیلئے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے تاہم اب بھارت بھی امریکا کے ساتھ ٹیرف سو فی صد کم کرنے پر تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے جس کی وجہ سے دوسروں کیلئے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ تاہم اب بھارت بھی امریکا کے ساتھ ٹیرف میں سو فیصد کمی پر تیار ہے۔ٹرمپ نے انٹرویو کے آخر میں خود کو وعدے پورے کرنے والا لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ نہ صرف عالمی امن کیلئے کام کر رہا ہے بلکہ اقتصادی محاذ پر بھی نئے دروازے کھول رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv