Social

بھارت پاکستان کو خوفزدہ اور نہ ہی کسی ناکامی سے دوچار کر سکا ہے، کرسٹین فیئر ،بھارتی ٹی وی پروگرام میں تبصرہ

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کی سیکیورٹی ماہراورمعروف پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت تویہ ہے کہ بھارت نہ تو پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے۔ پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے، بھارت کو پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر ناکامی اور مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی غیر ملکی ماہرین اب بھارت کے جنگجویانہ عزائم کو بے نقاب کرنے لگے ہیں۔بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر کاکہنا ہے کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔بھارت اپنی ہرممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔

ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے روئیے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔

پروفیسر کرسٹین فیئر کاکہنا ہے کہ بھارت کے اندر میڈیا جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں۔ بھارت اور اس کا میڈیا ایک جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں جو خطے میں کشیدگی کا سبب بنتا ہے۔
کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے اور خود بھارت بھی پس پردہ کسی محفوظ راستے کی تلاش میں تھا تاکہ ان معاملات کو سلجھایا جا سکے۔ پروفیسر کرسٹین فیئر نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ تنازع بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کرگیا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کاکہنا ہے کہ ان بیانات سے بھارت کے اندرونی بیانیے کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پروفیسر کرسٹین فیئر کے یہ بیانات نہ صرف بھارت کی خارجہ پالیسی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں بلکہ یہ پاکستان کی مضبوط دفاعی پوزیشن کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv