Social

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، ملکی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کیں

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، ملکی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کیں، وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی ہمراہ ہیں،وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے اس موقع پر وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کےلئے دعائیں کی گئیں۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری،مسلم امہ کی فلاح،علاقائی استحکام پرگفتگو ہوگی، علاقائی امن وسلامتی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

سعودی پہنچنے پر جدہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا گورنرجدہ اور دیگر سعودی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے سعودی عرب پر اسلام آباد سے جدہ پہنچے تھے۔جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیاتھا۔
وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ 5 اور 6 جون کا تھا۔ وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے اسی دن وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی جائیگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv