Social

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدید، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلاکے سربراہ ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔صدرٹرمپ نے اس کے ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حکومت سے معاہدے بھی ختم کردیں گے کیونکہ بجٹ میں رقم بچانے کا آسان ترین طریقہ یہی ہےکہ سبسڈی اور کنٹریکٹ ختم کئے جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ناسا سربراہی کیلئے جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی۔ امریکی صدر نے ایلون مسک کی سفارش پر جیرڈ آئزک مین کا انتخاب کیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا ہوں۔

ہمارے درمیان بہت اچھا تعلق تھا۔دوسری جانب ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی سکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔

ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے یہ دستاویزسامنے نہیں لائی جا رہی یہ حقیقت ایک روز ضرور سامنے آئے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے۔ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان پرقابض ہوتے اورسینیٹ میں ریپبلکنز کی تعداد صرف 51، 49 ہوتی۔مجھے بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا اب بڑے انکشافات کا وقت آگیا ہے۔
ایلون مسک نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مشیرکا عہدہ چھوڑنے کا حکم صدر ٹرمپ نے خود دیا تھااس کے علاوہ مسک نے ٹرمپ کے مواخدے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انکی جگہ جے ڈی وینس کو صدر لگانا چاہیے۔نئے بل سے سال کی ششماہی میں کساد بازاری کا خطرہ ہے۔ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت کیلئے ایکس پر صارفین سے رائے بھی مانگ لی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان لفظی گولہ باری مارکیٹ پر اثر انداز ہونے لگی،ٹیسلا کے ایک سو پچاس بلین ڈالر کے حصص گر گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہنے والے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹا کر جے ڈی وینس کو صدر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی۔بتایاگیاتھا کہ ایلون مسک نے کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناونا اور مکروہ فعل تھا۔ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات بل کو مزید برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ایلون مسک نے ایکس پر پیغام میں مزید لکھا تھاکہ جنھوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv