Social

امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے دیا۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے دیا ہے۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے امریکا کو بہت کامیابیاں ملیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک غیرمعمولی انسداد دہشتگردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کی گرفتاریوں میں تنظیم کے کم ازکم 5 انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکہ کو بہت سی اہم کامیابیاں دلائیں۔
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال کردار کی دنیا معترف ہے۔ جنرل کوریلا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں۔

انسداد دشتگردی کے حوالے سے پاکستان کی شراکت داری عالمی تناظر میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے، 2024 سے لے کر اب تک پاکستانی مغربی علاقوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے۔ پاکستان کے فعال کردار کی وجہ سے داعش خراسان کمزور ہوچکی ہے، اس کی دہشتگرد سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv