Social

بھارتی میجر کو اعزاز انسانی حقوق کیلئے اظہارِ حقارت ہے، ایمنسٹی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی میجر گوگوئی کو فوجی اعزاز دینا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کے لیے حقارت کا اظہار ہے۔بھارت میں ایمنسٹی اینٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکارپٹیل نے میجر گوگوئی کو فوجی اعزاز دینے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایوارڈ دینا بھارتی فوج کی پرتشدد پالیسی کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔آکارپٹیل کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی فوج ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے والوں کو سزا کا خوف نہیں رہے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv