Social

دفاعی نظام کی ناکامی؛ اسرائیلی میزائل واپس اپنے ہی فوجی اڈے پر جاگرے

تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر فائر کردہ میزائل واپس اس کے اپنے ہی فوجی اڈے پر جاگرے۔ العربیہ نیوز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقب کے علاقے میں اسرائیلی نیفاتیم ایئر بیس پر دفاعی نظام کی ناکامی کی وجہ سے فوجی اڈے میں دھماکے ہو رہے ہی، اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سسٹم کی ناکامی تھی کہ میزائل داغے جانے کے چند ہی لمحوں بعد اڈے پر واپس جا گرے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران نے بھی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر وسیع پیمانے پر میزائل داغے ہیں جن کا نشانہ تل ابیب سمیت کئی اہم مقامات بنے، ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کے قریب واقع نیفاتیم فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا، اسی طرح حیفا بندرگاہ کی امونیا فیکٹری اور بجلی گھر کے قریب بھی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، اس حوالے سے برطانوی سمندری سلامتی کی کمپنی ایمبری نے تصدیق کی کہ ایرانی افواج نے حیفا کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، بندرگاہ کے قریب واقع توانائی کے ایک مرکز پر آگ بھڑکنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایران نے حملوں میں بیت المقدس، الجلیل اور ایلات کو بھی نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے بیت المقدس میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، میزائل حملوں کی بارش شمالی علاقے الجلیل سے لے کر جنوبی شہر ایلات تک پھیل گئی، یہ حملے اس اعلان کے فوراً بعد ہوئے جس میں اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ وہ تل ابیب اور حیفا پر داغے گئے کم از کم 10 ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی۔
اسرائیلی فوج نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور حملوں کی وڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں کیوں کہ ایران ان وڈیوز کو اپنے حملے بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایران سے ایک نئی میزائلوں کی لہر داغی گئی ہے، اس لیے شہریوں کو خصوصی طور پر یہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ مزید اطلاع تک محفوظ پناہ گاہوں میں ہی مقیم رہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv