Social

پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کے اسرائیل پر فائر کئے میزائلوں کی ویڈیو بنالی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق

کراچی(نیوزڈیسک)پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائلوں کی ویڈیو بنا لی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی، قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایک غیر معمولی منظر کی ویڈیو بنا ئی جب ایران سے فائر کئے گئے میزائل اسرائیل کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دئیے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قومی ائیر لائن کی پرواز القصیم سے پاکستان آنے والی پرواز سعودی شہر دمام کے قریب فضا میں موجود تھی،پائلٹ نے کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کی جو کہ بہت بلند فضا میں اور ایرانی حدود میں موجود تھے۔ طیارے اور مسافروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا کیونکہ میزائل فضاء کی انتہائی اونچائی پر تھااورطیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں سفر کررہاتھا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بھی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی فضائی منظر تھا جو پائلٹ نے محفوظ کیا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے اپنے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔
قومی ائیرلائن(پی آئی اے)کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے اسرائیل کیخلاف ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی۔ پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور اس پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں اس لئے پائلٹ نے نہایت مہارت سے اس عکس بندکرلیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv