Social

ایران کے لیے سرپرائز تیار ہے،اسرائیلی وزیراعظم،میڈیارپورٹس

تل ابیب ( نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانیوں کے لیے حیرت انگیز چیزیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے میں "کسی بھی مدد" کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم مشرق وسطی کا چہرہ بدل رہے ہیں اور اب میں کہتا ہوں کہ ہم دنیا کا چہرہ بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی یا زوال ایک مقصد نہیں ہے لیکن یہ ایک نتیجہ بن سکتا ہے۔ یہ سوال کہ آیا ایرانی حکومت گرے گی یا کوئی تبدیلی آئے گی تو یہ ایرانی عوام پر منحصر ہے۔ اس کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv