Social

برمنگھم :قومی کرکٹ ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے برمنگھم میں آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینے کے علاوہ تفریح کرکے دل بہلایا۔سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی ۔چیمپئینز ٹرافی ایونٹ اب زیادہ دور نہیں،برمنگھم میں موجود قومی کرکٹرز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔کھلاڑیوں نے آؤٹ ڈور سیشن کیا ، جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ۔خوب محنت کے بعد کھلاڑیوں نے کچھ ریلیکس بھی کیا، اس میں بھی وہ سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ دو ٹیمیں بناکر کھیل ہی کھیل میں فزیکل ٹریننگ کرتے رہے۔سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی اور انہیں قیمتی مشورے بھی دیئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv