Social

حملے سے پہلے جوہری تنصیبات خالی کرالی تھیں، کوئی تابکاری نہیں پھیلی، ایرانی حکام

تہران (نیوزڈیسک) ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے بعد قم شہر اور اردگرد کے علاقوں کے مکینوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں، فرردو کی جوہری تنصیب کے آس پاس تابکاری کے پھیلاؤ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، ایران نے حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے، جارح اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفہان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہوگیا تھا۔
قم میں کرائسز منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یورینیم کی افزودگی کے لیے قائم فردو تنصیب کے آس پاس کے علاقوں میں شہریوں کو کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں، ایران کے قومی جوہری سلامتی کے مرکز نے جو ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، تصدیق کی گئی ہے کہ تابکاری کے اثرات کی کوئی علامات ریکارڈ پر نہیں آئیں، اس لیے آس پاس کے رہائشیوں کو کسی خطرے کا سامنا نہیں۔

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکنِ پارلیمنٹ نے بھی امریکی حملے کے بعد ابتدائی تحقیقاتی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے فوری جانچ کی ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، امریکی حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی تابکاری سامنے نہیں آئی اور زیرِ زمین تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، فرردو میں زیادہ تر نقصان زمین کے سطحی حصے پر ہوا ہے جو قابلِ مرمت ہے، جوہری تنصیبات کے اردگرد رہنے والے شہریوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv