Social

ایران کے سب سے حساس مقام سے 9 اسرائیلی جاسوس گرفتار

تہران (نیوزڈیسک) ایران کے سب سے حساس مقام سے 9 اسرائیلی جاسوس گرفتار، ایرانی حکام کا 13 جون سے اب تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بوشھر شہر میں ایران کے واحد آپریشنل جوہری پاور پلانٹ کے قریب سے اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق ایسے 9 جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسرائیل کی مدد کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کاروائیوں میں ملوث پائے گئے۔ دوسری جانب ایران کے صوبے قم میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قم انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ نے کہا کہ 13 جون سے اب تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے یہ عناصر عوامی رائے کو منتشر کرنے اور جمہوریہ اسلامی ایران کے مقدس نظام کی ساکھ کو خراب اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا۔ حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔
یہاں واضح رہے کہ ایران میں مبینہ اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کیلئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ اس کریک ڈاون کا اس وقت آغاز ہوا جب اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے پہلے حملے کے بعد انکشاف ہوا کہ اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے ایران کے اندر ہی موجودہ موساد کے جاسوسں کی مدد حاصل تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv