Social

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، بل کلنٹن

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے جنگ چاہتے تھے کیونکہ صرف اسی طریقے سے وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہری نہ مارے جائیں، مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ ایسا ہی کریں گے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو یا پھر صدر ٹرمپ ایک بھرپور جنگ چاہتے ہیں جو خطے کو تباہ کر کے رکھ دے، امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے اور ساتھ ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی وکالت کرے۔بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں اپنے دوستوں کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کا تحفظ کریں گے لیکن غیراعلانیہ جنگوں کا حصہ بننا جن میں عام شہری مارے جائیں، جواز کچھ بھی دیں یہ کوئی اچھا حل نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv