Social

ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، سربراہ آئی اے ای اے

نیو یارک(نیوزڈیسک)عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، مسئلے کے سفارتی حل کا موقع ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ آئی اے ای اے کاکہنا ہے کہ ایران کے مسئلے کا سفارتی حل کا موقع ہے۔
یہ ضائع نہیں کرنا چاہیے۔جنگ کے دوران سخت الفاظ اپنی جگہ سفارت کاری کیلئے کام کررہے ہیں۔ ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کا نظام متاثر ہوا ہے۔ ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اب ایران کبھی بھی جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کر سکے گا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا ہے ان کے بقول فردو جوہری مرکز اب مکمل تباہ ہو چکا ہے۔دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاتھا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔
ایران اور اس کی قوم کو سراہتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایک بہترین ملک ہے اور ایرانی قوم بہترین لوگ ہیں انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں اور اس کا ایٹمی پروگرام دہائیوں پیچھے چلا گیا تھا وہ بہت عرصے تک بم نہیں بنا سکیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئے پچھلے کچھ دن بہت سخت تھے، ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوئیں تھیں۔ ایران،اسرائیل جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد ہورہا تھا۔جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی ہمیں تاریخی کامیابی ملی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv