Social

امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، انٹیلی جنس رپورٹ لیک ہونا غداری قرار، ٹرمپ میڈیا پر برس پڑے

واشنگٹن (نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے لیک ہونے کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، جو بھی اس کے پیچھے ہے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے، میں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھی ہیں اور امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں کیوں کہ ہم نے فورڈو پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ حفاظتی چھت کو توڑ گئے اور یہ بھی واضح ہے کہ وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا لہذا یہ کہنا کہ ہم نے ہدف حاصل نہیں کیا سراسر بے بنیاد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسٹیو وِٹکوف کے اس بیان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اتفاق کیا اور ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب پینٹاگون کے ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے میں کہا گیا تھا کہ حملے سے ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ کے لیے متاثر ہوا ہے اور زیرِ زمین بنیادی تنصیبات بڑی حد تک محفوظ رہیں، امریکی نشریاتی ادارے سی این این ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج کی طرف سے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے تاہم یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزاء کو تباہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv