Social

جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی، ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی، ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا، بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہو گیا ہے،جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی،عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے اس کیلئے ہمارے سائنس دانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
ایرانی عوام نے اس مقصد کیلئے مشکلات برداشت کی ہیں اور اسی مسئلے پر ایران پر جنگ مسلط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں کوئی بھی اس ٹیکنالوجی سے دست بردار نہیں ہوگا۔

ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ ایران جوہری پروگرام رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہوگیا۔عباس عراقچی کایہ بھی کہنا تھاکہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔ہمارے عوام نے بھی اس کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کیاہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی تھیں۔ جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق تھا۔ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا تھا۔
اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی تھیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے بعد سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا تھا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ماسکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
ایران پر امریکی حملے کے بعد روسی رہنماؤں سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی تھی موجودہ عالمی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ایران اور روس سنجیدہ بات چیت کریں۔ ایران اور روس مختلف موضوعات پر یکساں اور مشترکہ موقف رکھتے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv