Social

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو کسی دوسرے ملک کو منتقل کر سکتا ہے۔ ایروانی نے وضاحت کی کہ 20 فیصد اور 60 فیصد افزودہ یورینیم کی منتقلی تہران کے لیے سرخ لکیر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متبادل یہ ہے کہ اس ذخیرے کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ایران کے اندر رکھا جائے۔تاہم امیر سعید ایروانی نے زور دے کر کہا کہ ایران یورینیم کی مقامی پیداوار کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو گا اور اس شرط کو امریکہ نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندیوں کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ کسی بھی نئے معاہدے کا انحصار دیگر شرائط کے علاوہ ان کے ملک پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv