Social

ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے،امریکی صدرکا تقریب سے خطاب

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے،دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بن گیا،وائٹ ہاؤس میں بگ فل بیوٹی دستخط کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، فوجی افسران اور ارکانِ کانگریس نے شرکت کی،صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیاگیا۔
یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کسی ملک کی تاریخ کا بہترین بل ہے۔ ہم امریکہ کو پھر سے عظیم ترین ملک بنائیں گے۔

بگ بیوٹی فل بل کسی بھی ملک کی تاریخ کا بہترین قانون ہے جو معاشی ترقی کو آگے لے کر جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی سٹاک مارکیٹ آج بلندترین سطح پر ہے۔ امریکہ کو عظیم ترین بنائیں گے۔ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا۔

ہم نے امریکہ کی طاقت کو بحال کیا، بائیڈن دور میں 21ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سیزیادہ محفوظ ہیں۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدرکامزید کہناتھا کہ نے ایران پر حملے سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل امریکی فضائیہ نے ایران میں کامیاب آپریشن کیا۔ ہم نے امریکہ کی طاقت کو بحال کیا ہے۔
انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر تمام امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہایہ بل امریکی ترقی، دفاع اور معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچی اور امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہم نے امریکہ کی طاقت بحال کی اور اب اسے مزید جدید بنا رہے ہیں۔
ٹرمپ کایہ بھی کہناتھاکہ افغانستان جانا ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ جو بائیڈن دور میں اکیس ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔صدر ٹرمپ نے امریکی فوج سے متعلق کہا کہ میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام ہے۔انہوں نے نیٹو پر امریکی اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امریکہ کا 2 فیصد بجٹ نیٹو پر خرچ ہوتا تھا جو اب 5 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے اسے امریکا کی عالمی قیادت کی بحالی کا مظہر قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا، 'سب کو میری طرف سے 4 جولائی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ آج کا امریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv