Social

پنجاب کے2 شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور فراڈ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران ریلوے کے کلرک اظہر صدیقی کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر لیز پر دینے اور شہریوں سے رقم بٹور کر لیزنگ کے جعلی کاغذات دینے کے الزامات ہیں۔ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر3 انسانی اسمگلرز الیاس عرف مودا کشمیری، عباس اور قمر شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے گیپکو وزیر آباد سب ڈویژن کے فورمین سمیت مختلف مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv