Social

فرانسیسی صدر نے پاک بھارت فضائی جنگ کو حالیہ دہائیوں کی شدید لڑائی قراردیدیا ، ایمانوئل میکرون کا تقریب سے خطاب

فرانس(نیوزڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی دے دیا،ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کے روز ایک تقریب گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر مختلف جنگوں اور تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں اور یوکرین جنگ شامل ہیں۔
صدر میکرون نے ملکی دفاعی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاعی اخراجات میں اضافے کے ایک منصوبے کے تحت 2027 تک فوجی بجٹ کو دوگنا کر دیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کا تذکرہ کیا اور اسے حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیا۔میکرون نے دفاعی اخراجات کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کیلئے اضافی 3.5 ارب یورو اور 2027 میں مزید 3 ارب یورو مختص کئے جائیں گے۔

یعنی آئندہ 2 سال کے دوران عسکری اخراجات میں 6.5 ارب یورو اضافہ کیا جائے گا۔ایمانوئل میکرون نے یہ اعلان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔صدر میکرون نے 2030 کے طے شدہ منصوبے سے تین سال قبل، 2027 تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ 2017 میں فرانس کے فوجی بجٹ کا حجم 32 ارب یورو تھا جسے 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو دو ہزار ستائیس تک بڑھا کر چونسٹھ ارب یورو کر دیا جائے گا۔فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آزاد رہنے کیلئے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون روس اور یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جوہری پھیلاؤ، سائبر اٹیک اور دہشتگرد حملوں کے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یورپ کے تحفظ کیلئے عالمی برادری سے روسی حملوں کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کا مطالبہ کیا۔عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ دنیا میں آزاد رہنے کیلئے آپ کا طاقت ور ہونا ضروری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv