Social

علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہااور اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا، یہ کہاں کا انصاف ہے، شیر افضل مروت

لندن(نیوزڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہا اوراپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟، علیمہ خان ورکرز اور لیڈرز کو تنگ کرکے پریشر میں لاتی ہیں، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن پر الزامات عائد کر دئیے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی ہے۔ خواہش ہے علیمہ خان اور ان کے بچے بانی پی ٹی کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کریں۔ ان کے پاس بہترین موقع ہے وہ خود تحریک چلائیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اپنے بچے برطانیہ چلے جائیں اور دوسروں کے بچے تحریک چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم اور شبلی فراز کا کردار ہے، سلمان اکرم راجہ اپنے آپ کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی تھی حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھاپارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار تھی۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں تھا۔
اگرموجودہ قیادت احتجاج میں کامیاب ہوئی تو وہ معذرت کریں گے اورناکامی کی صورت میں وہ خود قیادت سنبھال کرعوام کو نکالنے کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں بات گالم گلوچ سے شروع ہو کرگالم گلوچ پر ختم ہوتی تھی۔ گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سینیٹ الیکشن کیلئے منڈی لگی ہوئی تھی اور صوبے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیں۔
اگرہمارے اپنے پاؤں نہ کاٹتے تو ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مئی 2024 میں رہا کروا چکے ہوتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مجھے میڈیا پرغدارکہا اور پارٹی سے نکلوایا۔ قبل ازیں بھی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک اور ظلم یہ ہو رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص آ کر ورکرز کو یہی یقین دلا رہا ہے کہ قاسم اور سلیمان آئیں گے جب کہ مجھے علم کہ وہ نہیں آئیں گے۔
انہیں قاسم اور سلیمان پر رحم کرنا چاہیے، وہ خان کے چہیتے تھے۔ اس لئے کہ جن لوگوں یا جن قوتوں سے واسطہ پڑ اہے وہاں رحم کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سب کو عزیز ہیں اور وہ معصوم ہیں ان کی ماں انہیں اس کی اجازت نہیں دیگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv