Social

ٹرمپ کا امریکہ کے ساتھ تجارت نہ کرنے والے ممالک کے خلاف اہم اقدام پر غور،امریکی صدر کی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا گفتگو

سکاٹ لینڈ(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ساتھ تجارت نہ کرنے والے ممالک کے خلاف اہم اقدام پر غور شروع کر دیا، دنیا کیلئے میں کہوں گاکہ یہ ٹیرف کہیں 15 فیصد سے 20 فیصد کے درمیان ہوگا، میں صرف نرمی برتنا چاہتا ہوں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان ممالک سے درآمدات پر 15 فیصد سے 20 فیصد تک کا جامع ٹیرف نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں جنہوں نے واشنگٹن کے ساتھ علیحدہ تجارتی معاہدے نہیں کئے۔
ان کی انتظامیہ جلد ہی تقریباً 200 ممالک کو ان کے نئے ”ورلڈ ٹیرف“ نرخ سے مطلع کرے گی۔امریکی صدر کے یہ اعلانات دنیا بھر میں کئی ممالک کو فوری مذاکرات پر مجبور کر چکے ہیں جن میں بھارت، پاکستان، کینیڈا، تھائی لینڈ اور دیگر شامل ہیں، جو کم شرح ٹیرف حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ٹرمپ جو امریکہ کے تجارتی خسارے کو ختم کرنے کیلئے تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے کا عزم رکھتے ہیں پہلے ہی کچھ ممالک پر جمعہ سے 50 فیصد تک کے بلند نرخوں کا اعلان کر چکے ہیں جن میں برازیل بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر15سے50 فیصد تک ٹیرف کا اعلان کیاتھا۔ امریکہ میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کررہے تھے۔ چین کے ساتھ بھی ڈیل کرنے والے تھے۔اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا تھاکہ جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پراتفاق کیاتھا۔
ہم اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ٹیرف کو 15 فیصد پر لے آئیں گے۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے میدان میں امریکہ کی کامیابیوں اور آئندہ کے منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا جس میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات، توانائی کے شعبے میں معاہدے، اور امریکی ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات شامل تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ ہمارے پاس دنیا کے سب سے توانائی کے ذخائر موجود تھے۔ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ توانائی پر ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے جا رہے تھے۔ الیکشن میں پاپولرووٹ کیساتھ سوئنگ سٹیٹ میں کامیابی سمیٹی تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کررہے تھے۔ امریکہ اے آئی ٹیکنالوجی میں چین کوشکست دے رہے تھے۔امریکہ نے اے آئی دوڑ کا آغاز کیا اور اسے ہم ہی جیتیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv