Social

سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ

طائف (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف کے تفریحی پارک میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جہاں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب میں طائف کے قریب ہدہ کے علاقے میں گرین ماؤنٹین پارک میں ایک تفریحی پارک میں جھولا خرابی کے باعث اس میں سوار لوگوں سمیت اچانک ٹوٹ کر نیچے گرگیا، حادثے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں پارک میں لگے ہوئے جھولے پر لوگوں کو سوار دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کلپس میں بہت سے نوجوان مرد و خواتین جھولے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جھولا لوگوں کی چیخ و پکار اور قہقہوں کے درمیان آگے پیچھے جھول رہا تھا کہ اس دوران چلتے چلتے اچانک ہی درمیان سے دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔


معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی وجہ سے جھولا سواریوں سمیت ایک زوردار جھٹکے کے ساتھ نیچے جا گرا، جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کو ہلکی چوٹیں آئیں تاہم 3 افراد کی حالت تشویشاک بتائی گئی، حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور طائف کے متعدد ہسپتالوں نے ایمرجنسی کا اعلان کیا، سکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز نے اس واقعے پر فوری ردعمل ظاہر کیا اور متعلقہ حکام نے خرابی کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے فوری تحقیقات کا آغاز کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv