Social

سرگودھا،9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس،عدالت کی ملزم اسماعیل کو25 سال قید کی سزا، احمد خان بچھر سمیت51 ملزمان اشتہاری قرار

سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں گرفتارملزم کو25سال قید کی سزا جبکہ احمد خان بچھر سمیت51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا، مقدمے کی سماعت اے ٹی سی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو قید کی سزاسنائی جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا ئی تھی۔

9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا ئی تھی جبکہ سزا پانے والے دیگر ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل تھے جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایاتھا۔عدالت نے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کیا تھا۔دوسری جانب اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تیسرے مقدمے کا فیصلہ بھی سنادیا تھا۔
سزا پانے والوں میں چوہدری محمد آصف، ایم این اے رائے حیدر خان، حبقوق گل، علی احمد، کنول شوزب، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال سزا پانے والوں میں شامل تھے۔ان کے علاوہ شکیل خان نیازی، عظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید، شیخ راشد شفیق، فرح آغا، فرخندہ کوکب، محمد اشرف خان بھی سزا پانے والوں میں شامل تھے۔انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی کے تینوں مقدمات کا فیصلہ سنایا، تینوں مقدمات کے مجموعی طور 284 ملزمان میں سے 196 کو سزا جب کہ 88 کو بری کردیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv