Social

وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان 2 تا 3اگست کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرمسعود پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ،سینئر وزراء اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پیز شکیان صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سےڈاکٹرمسعود پیزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آخری مرتبہ 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط مستحکم ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv