Social

پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد کرایوں میں کمی کے احکامات جاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ن

لاہور (نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے رات گئے ہی کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور نئی کرایوں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آرٹی ایز)کو فوری طور پر عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv