Social

موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس بار مون سون کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ؛ ماہرین موسمیات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس بار پاکستان میں مون سون کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر جنوبی پاکستان میں مون سون کا سلسلہ 15 ستمبر تک ختم ہو جاتا ہے، تاہم ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں مون سون بارشوں کا پیٹرن تبدیل ہو رہا ہے،اور رواں سال جنوبی علاقوں میں اس کا دورانیہ ستمبر کے اختتام تک بڑھ سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی حالات میں غیر معمولی تبدیلیوں کے سبب مون سون ہوائیں اس بار ملک کے جنوبی حصے میں نسبتاً کم اثر انداز ہو رہی ہیں جبکہ شمالی و بالائی علاقوں میں ان کا دائرہ وسیع ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں اس کا اثر طویل ہو سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 10 اگست کے بعد مون سون ہوائیں جنوب کی جانب منتقل ہو سکتی ہیں جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور زیریں سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان بڑھ جائے گا، اگست کے وسط سے مون سون سسٹم کے جنوب میں متحرک ہونے کی توقع ہے، جو ان علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ناصرف بارشوں کی شدت اور دورانیہ بدل رہا ہے بلکہ خطے کے درجہ حرارت، نمی اور ہوا کے دباؤ میں بھی غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، یہ عوامل دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مون سون سیزن پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، ان تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو منصوبہ بندی میں محتاط رویہ اپنانا چاہیئے تاکہ ممکنہ شہری نقصانات سے بچا جا سکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv