Social

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

لاڈرہل (نیوزڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ، 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
پاکستان نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ حسن نواز 15اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جب کہ دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv