پاکستان سلور اسکرین کے کامیڈی لیجنڈ اداکار رنگیلا کو ہم سے بچھڑے12 سال بیت گئے۔ قدرت نے رنگیلا کو ایسی شکل و صورت اور سراپے سے نوازا جس کے انگ انگ سے مزاح کے شگوفے پھوٹتے تھے۔ان کے پردہ سکرین پر نمودار ہوتے ہی سینما ہال قہقوں سے گونج اٹھتے اور فلم بینوں کے چہرے خوشی سے گلنار ہو جاتے۔ خدا نے رنگیلا کے ذمے انسانوں میں خوشیاں بانٹنے کا کام سونپا تھا جسے انہوں نے پوری ذمہ داری سے نبھایا۔نصابی تعلیم سے محروم رنگیلا کو قدرت نے تخلیقی ذہن عطا کیا تھا۔ وہ مقبول ترین کامیڈین کے علاوہ ایک کامیاب گلوکار، موسیقار، ہدایتکار، مصنف اور فلمساز بھی تھے۔ حکومت وقت نے صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں اعلٰی اعزازات سے نوازا، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں کی محبتوں کو سب سے بڑا اعزاز جانا۔
Comments