Social

پنجاب میں بلدیاتی ادارے بیوروکریسی کے ماتحت، اعلیٰ عہدے ختم کردیے گئے ۔ ذرائع

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کردیا ہے۔ نئے نظام کے تحت لارڈ میئر اور ضلع کونسل جیسے اعلیٰ ادارے ختم کر دیے گئے ہیں تاکہ فیصلہ سازی میں بیوروکریسی کو بالادستی حاصل ہو۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے بجٹ اور ہیومن ریسورس کے تمام معاملات اب محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر کے زیر انتظام ہوں گے۔

بلدیاتی ادارے براہِ راست محکمہ بلدیات یا متعلقہ ڈی سی سے بجٹ حاصل کریں گے جبکہ تمام تبادلے محکمہ بلدیات کی منظوری سے ہوں گے۔ اس نظام میں بلدیاتی اداروں کو جونیئر گریڈ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، بلدیاتی نمائندے اب ڈی سی یا ڈی پی او کو اپنے دفتر میں طلب نہیں کرسکیں گے۔ اس تبدیلی سے بلدیاتی اداروں کی انتظامی خودمختاری میں واضح کمی اورعوامی نمائندوں کے اختیارات میں نمایاں حد تک کمی آ گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv