لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے پلازے میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آتشزگی کا یہ واقعہ لاہور کی معروف شاہ عالم مارکیٹ کے گل پلازہ میں پیش آیا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
Comments