Social

ملک میں آئین و قانون نہیں رہا‘ انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں‘ آخری دم تک لڑیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نہیں رہا، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں لیکن ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، درحقیقت 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا، قرضوں کی ادائیگی کے لیے 190 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا اور ہدف 300 ارب روپے ہے، خیبرپختونخواہ شفافیت، خدمت اور ترقی میں ملک بھر میں مثال بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہوگی، پولیس و فوج کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عوامی رائے اور جرگوں کی مشاورت سے مضبوط حکمت عملی تیار کریں گے، رجیم چینج سے حکومت گرائے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے، ریاست مخالف قوتیں متحرک لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ پاکستان اور آزادی کی جنگ ہے اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv