Social

5 ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر ہیں. آڈٹ حکام کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سری لنکا،بنگلہ دیش، عراق،سوڈان اور گنی بساﺅ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے نادہندہ ہیں یہ انکشاف آڈٹ حکام نے رپورٹ میں کیا ہے دستاویز کے مطابق 40 سال گزرنے کے باوجود حکومت پاکستان ان پانچ ملکوں سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہے.

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسی اور نوے کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا پاکستانی کرنسی میں قرض کی رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے،عراق کے ذمے پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے،پاکستان نے سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں،بنگلہ دیش کے ذمے شوگر پلانٹ اورسیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں،پاکستان نے گنی بسا ﺅ سے بھی 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر وصول کرنے ہیں،آڈیٹرجنرل آفس نے 07-2006 میں اس ریکوری کی نشاندہی کی تھی. وزارت اقتصادی امور کے حکام کاکہنا ہے کہ دفترخارجہ کے ذریعے ریکوری کیلئے کوشاں ہیں،ڈپلومیٹک چینل اور مشترکہ وزارتی کمیٹیز کے ذریعے بھی کوششیں کی گئیں،ان پانچ ملکوں کو یاددہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسزبھی بھجوائے گئے،آڈیٹر جنرل کی رقم ریکور کرنے کیلئے معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی گئی -


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv