Social

معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی پر فیلڈ مارشل، ائیر چیف و دیگر عسکری شخصیات کیلئے اعلیٰ اعزازات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی پر فیلڈ مارشل اور ائیر چیف و دیگر عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات عطا کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ہلال جرات سے نوازا گیا، اسی طرح معرکہ حق کے انتہائی مشکل دنوں میں عسکری معاملات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کوخاک میں ملانے پر ہلال جرات سے نوازا گیا، پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد میں شامل سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، انجینئر خرم دستگیر خان اور سفیر عمومی برائے اقتصادی امور عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv