مالاکنڈ (نیوزڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں پیش آیا ہے جہاں جمیعت علماء اسام ف کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کی گئی، جے یو آئی ف کے رہنماء کے گھر میں ان کے بیٹے نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے، فائرنگ کی زد میں آکر رہنماء جے یو آئی ف کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جب کہ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
Comments