Social

پاکستان کا نیا کروزمیزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی

لاہو ر(نیوزڈیسک)وطن عزیز کے ماہرین سائنس وٹیکنالوجی نے زمین سے زمین پر 750 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا کروز میزائل’’ فتح چہارم ‘‘ایجاد کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی۔یہ جدید ترین آلات و خصوصیات رکھنے والا 1530کلو (بشمول 300 کلو بم ) وزنی اور 7.5 میٹر لمبا میزائل ہے۔

0.75 ماخ کی رفتار رکھتا اور زمین سے صرف 50 میٹر بلند اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،اس کے باعث دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے زیر استعمال یہ کروز میزائل پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شانہ بشانہ دشمن کے جنگی ہوائی اڈوں، میزائل ڈیفنس سسٹمز، ریڈارز اور دیگر زمینی عسکری تنصیبات تباہ کرنے میں کام آئے گا۔ اس سے افواج پاکستان کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فتح چہارم کا گائیڈینس نظام اے آئی پر مبنی ہے۔ ٹارگٹ کی شناخت بھی بذریعہ مصنوعی ذہانت کرتا ہے۔ یہ پاکستان میں عسکری سائنس وٹکنالوجی کی بے مثال ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv