Social

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان

بونیر (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا، متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی وہاں موجود تھے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے ہونے والی اموات کی تعداد 340 تک جاپہنچی ہے جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv