برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےکہا ہے کہ مانچسٹر کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے۔ خدشے کے پیش نظر نہ صرف حساس مقامات پرپولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی بلکہ دہشت گردی کے خطرے کا لیول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرےکا لیول بڑھا کرسنگین سے نازک کر نے کا یہ فیصلہ نئی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلح افواج کی مدد کی درخواست وزیر دفاع نے منظور کرلی لہذاکانسرٹس، میچز اور دیگر عوامی ایونٹس پر پولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی۔
Comments