Social

عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے، سررکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے کہ صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کا ریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ رعایت جولائی 2025 میں ایندھن کے اخراجات میں کمی کے باعث مانگی گئی ہے، تاکہ عوام کو بجلی کے نرخوں میں عارضی سہولت دی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی، جو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میکانزم کے تحت دی جاتی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے عوامی سماعت 28 اگست کو مقرر کر رکھی ہے جس میں یہ طے ہوگا کہ آیا یہ ریلیف صارفین تک پہنچایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار 14,123 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جس کی اوسط لاگت 7 روپے 78 پیسے فی یونٹ تھی، جبکہ کل ایندھن کی لاگت تقریباً 109.89 ارب روپے رہی۔

اس دوران 2.95 فیصد لائن لاسز کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کو 13,666 گیگا واٹ گھنٹے بجلی 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی گئی۔ توانائی کے ذرائع میں سب سے زیادہ حصہ ہائیڈرو پاور کا رہا جو مجموعی پیداوار کا 40 فیصد سے زائد فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد آر ایل این جی، مقامی اور درآمدی کوئلہ اور ایٹمی توانائی بھی بجلی پیداوار میں شامل رہی۔
تاہم ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی اور فرنس آئل سے صرف معمولی پیداوار حاصل ہوئی۔ وزارت توانائی نے 19 اگست کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کیے جائیں۔ اس پالیسی پر عملدرآمد جون 2025 سے شروع ہوا اور اس کا اطلاق اگست کے بلوں پر بھی کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نیپرا یہ ریلیف منظور کر لیتا ہے تو عوام کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv