Social

سکھ طالب علم کے اسلامیات میں 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور بورڈ کے ایک سکھ طالب علم نے اسلامیات میں 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج میں لاہور بورڈ میں ایک سکھ سٹوڈنٹ اونکار سنگھ نے اسلامیات لازمی میں 100 میں سے 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے، جس پر صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے جہاں اونکار سنگھ کو شاباش دی، وہین انہوں نے سوال بھی اٹھایا کہ ’کیا مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟‘۔
صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے ایکس پوسٹ میں شیئر کیے جانے والے رزلٹ کارڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونکار سنگھ نے ناصرف اسلامیات بلکہ دیگر مضامین بھی انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں تمام پیپرز میں اے ون گریڈ ملا، اونکار سنگھ نے اردو میں 75 میں سے 74، انگلش میں پورے 75، ریاضی میں بھی 75 میں سے 75، فزکس میں 60 میں سے 60 اور کیمسٹری میں بھی پورے نمبر لیے جب کہ بائیولوجی میں 60 میں سے 59 نمبر حاصل کیے۔


خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا، کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کے ریر اہتمام نویں جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ 8 ہزار 73 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 894 طلبہ کامیاب قرار پائے، لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 53.83 فیصد جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 35.33 فیصد رہی، نہم کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45.08 فیصد رہا۔
اسی طرح سائنس گروپ میں دو لاکھ 35 ہزار 247 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 681 طلبہ کامیاب قرار پائے، سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 47.47 فیصد رہی جب کہ آرٹس گروپ میں 72 ہزار 826 طلبہ شریک ہوئے، آرٹس گروپ میں 27 ہزار 213 طلبہ پاس ہوئے اور کامیابی کی شرح 37.37 فیصد رہی، لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 53.83 فیصد اور لڑکوں کی کامیابی کی شرح 35.33 فیصد رہی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv