Social

وزارتِ صنعت کے حکام پر اظہارِ برہمی،

اسلام اباد(نیوزڈیسک( قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے وزارتِ صنعت کے حکام پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر اور سیکریٹری کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ کا کہا تھا، وہیکل پالیسی پر قانون سازی میں ساتھ دیا تھا، کمیٹی کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تو ای وی پالیسی پر ترامیم لے کر آئیں گے، جو ٹیکس اقدامات کیے گئے وہ ترامیم کےذریعے واپس لیں گے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل پر بحث
کمیٹی نے وزارتِ صنعت کے جوائنٹ سیکریٹری سے بریفنگ لینے سے انکار کردیا۔
نوید قمر نے کہا کہ نیو الیکٹرک وہیکل پالیسی کی بنیاد پر کاربن لیوی عائد کی گئی ہے، کاربن لیوی کے بعد وزارتِ صنعت کمیٹی کو بریفنگ دینے کے لیے تیار نہیں، کاربن لیوی کو واپس کرانے کے لیے ترمیم لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاونِ خصوصی اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کی غیر حاضری ناقابلِ برداشت ہے، وزارت صنعت و پیداوار کے اعلیٰ حکام نے نیو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ کا وعدہ کیا تھا، بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ کو گمراہ کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv